رپورٹ (وائس چیئرمین محبان کراچی: سید سلیم اللہ) پروقار، شاندار، یادگار، کامیابیوں کی ایک نئی منزل ، صرف ایک تقریب نہیں بلکہ سنگِ میل، گزشتہ دنوں پہچان اورنگی ایوارڈ کے نام سے ایک تقریب منعقد کیا گیا۔ اس تقریب میں اورنگی سے تعلق رکھنے والے لیجنڈذ، اورنگی کے اسٹارز، جنہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایا کردار ادا کیا انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اس تقریب میں شرکت کرنے والے نمایا شخصیات میں MQMکے ایم پی اے صداقت حسین، پاکستان پیپلز پارٹی سے جمیل ضیاء تحریک انصاف سے آصف بھاشانی، پاک سرزمین پارٹی سے نہال ملک، سینئر صحافی نواز علی، ٹیم سرے عام اورنگی کے بانی و سینئر صحافی نوید شیخ، مشہور و معروف شاعر محمد علی سوز، ممبر میٹرک بورڈ غلام عباس بلوچ، مشہور و معروف سرجن ڈاکٹر خورشید انور کے علاوہ مسلم لیگ ن، مسلمل لیگ فنکشنل ، جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے نمائندہ شخصیات شامل تھے۔ جبکہ سماجی تنظیموں کے سربراہان محبانِ کراچی کے چیئر مین حافظ محمد ارشد بمہ اپنی ٹیم انفارمیشن سیکٹری محمد عاکف سعود و کیمرہ میں جمشید انصاری، ٹیم سرِ عام اونگی کے محمد عاصف، ڈاکٹر رفیع احمد، STWOسے سہیل خان، احساسِ اورنگی سے سید محمد حسنین، یُسرا سے ہما نسیم اور وقاص شاہ و دیگر، لائبریری کلچر پروموشن سے ابنِ حسن عظیمی کے علاوہ دیگر سماجی تنظیموں کے اراکین اور اہلیان اورنگی کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے والے اورنگی کے ان چمپکتے ستاروں یعنی پہچان اورنگی کو بھی ایک نئی پہچان مل گئی۔
تقریب میں اخلاص و محبت کی ایک نئی تاریخ رقم کری گئی، جہاں تمام ہی سیاسی پارٹی اور سماجی تنظیموں کے سربراہ ایک ساتھ ، ایک صف میں کھڑے ہوگئے اور یہ پیغام دیا کہ اورنگی کی تعمیر و ترقی کیلئے نہ صرف ایک دوسرے کا ساتھ دینگے بلکہ اورنگی ٹاؤن کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر فورم پر ہر ممکن کوششیں اور کاوش جاری رہیں گی۔
پہچان اورنگی ایوارڈ کے تمام منتظمین محبانِ اورنگی کے سید میراج، SEWAکے نعیم آسکانی و مقبول خان، اورنگی والے کے مہتاب وارثی، ٹیم اورنگی ٹاون سے شہروز خانزادہ اور فراز کشمیری،شاہد اختر، محمد مصطفٰی، شعیب اختروتقریب کے چیف آرگنائزر فرحان عالم لائقِ تحسین و مبارک باد کہ جنہوں نے اورنگی والوں کیلئے ایک خوبصورت بزم سجا کر پہچان اورنگی ایوارڈ کے ذریعے بھر پور حوصلہ افزائی کی۔